منی لانڈرنگ کیس:ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 اپریل تک توسیع ،ایان علی کو برقعہ پہنا کر عدالت میں پیش کیا گیا ،جیل کو کلاس بی کادرجہ دینے کی درخواست مسترد ،کسٹمز حکام آئندہ پیشی پر عدالت میں چالان جمع کرائیں،جج ممتاز حسین

اتوار 29 مارچ 2015 01:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل اداکار ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں دوہفتوں کی توسیع کردی گئی ،عدالت نے کسٹمز حکام کو آئندہ پیشی پر چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ماڈل اداکار ایان علی کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کالا برقعہ پہنا کر جج چوہدری ممتاز حسین کی عدالت میں پیش کیا ،پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ ایان علی سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات ہوئے ہیں لہذا عدالت اداکارہ ایان علی سے مزید تفتیش کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔

کسٹمز عدالت کے جج ممتاز حسین نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے اداکارہ ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11ا پریل تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ آئندہ پیشی پر کسٹمز حکام چالان عدالت میں جمع کرائیں۔واضح رہے کہ ماڈل اداکار ایان علی پر 5 لاکھ ڈالر بے نظیر ائیر پورٹ سے پاکستان سے دبئی سمگلنگ کرتے ہوئے کسٹمز حکام نے گرفتار کر لیا تھا

متعلقہ عنوان :