وادی تیراہ میں چیک پوسٹ پر حملے کا منصوبہ ناکام،15 دہشت گرد ہلاک ،3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آر،مستک سیکٹر میں چوکی پر 30 سے35 دہشت گردوں نے حملے کرنے کی کوشش کی ،کئی گھنٹے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،دہشت گرد10 لاشیں اور بھاری اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے،ترجمان عاصم سلیم باجوہ

اتوار 29 مارچ 2015 01:42

خیبر ایجنسی،راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مارچ۔2015ء)خیبر ایجنسی میں پاک فوج نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیئے ہیں جبکہ 10 دہشت گردوں کی لاشیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے،آئی ایس پی آر کے تعلقات عامہ عاصم سلیم باجوہ کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادہ تیراہ میں ہفتہ کی علی الصبح30 سے35 دہشت گردوں نے مستک سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی ،پاک فوج نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لیکر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس منصوبے کو ناکام بنادیا ہے اور اس دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ کئی گھنٹے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بچ جانے والے دہشت گرد 10 لاشیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی 10 لاشیں اور اسلحہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے