بورڈ نے ٹیم میں کپتانی کا”ورلڈ کپ“ شروع کرا دیا،سینئرز میں حفیظ اورشعیب ملک کپتان ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

لاہور

تلاش کیجئے

بورڈ نے ٹیم میں کپتانی کا”ورلڈ کپ“ شروع کرا دیا،سینئرز میں حفیظ اورشعیب ملک کپتان دوڑ میں سب سے آگے ، نوجوان کھلاڑیوں میں صہیب مقصود، اظہر علی، سرفرازاحمد، وہاب ریاض اور فواد عالم کے نام زیرغور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) میں اختیارات کی جنگ لڑنے والے پی سی بی حکام نے اب ٹیم میں بھی کپتانی کا ”ورلڈکپ“ شروع کرا دیا،امیدواروں کی لمبی قطار سے تقرری کا معاملہ پیچیدگی کا شکار ہوگیا، جب قرعہ فال کسی ایک کے نام نکلے گا تو احساس محرومی کے شکار دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے اختلافات کو ہوا دینے کا خدشہ ہے۔خود فیصلہ کرنے کے دعویدار چیئرمین نے مشاورت کے عمل کو طول دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ میں طویل عرصے سے اختیارات کی جنگ جاری ہے، اس وجہ سے ٹیم کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی اور ورلڈکپ میں کوارٹر فائنل تک محدود رہنا پڑا،اب مصباح کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شائقین کی نگاہیں نئے کپتان کی متلاشی ہیں۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا تھا کہ قومی ٹیم کیلیے نئی قیادت کا فیصلہ وہ خود کرینگے لیکن انکی مشاورت کا عمل طویل ہوتا جا رہا ہے،انھوں نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے بھی صلاح مشورہ کیا، بورڈ کے سابق سربراہان خالد محمود اور توقیر ضیا سے بھی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

28-03-2015 :تاریخ اشاعت