اسلام آباد،آبپارہ تھانہ پولیس نے چھاپہ مار کر گھر میں ہونے والی ڈانس پارٹی الٹا دی ،6ماڈلز اور پانچ لڑکے گرفتا ر کر لیے گئے

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء)آبپارہ تھانہ پولیس نے چھاپہ مار کر گھر میں ہونے والی ڈانس پارٹی الٹا دی ۔6ماڈلز اور پانچ لڑکے گرفتا ر کر لیے گئے ۔تھانہ میں شور شرابہ اور سفارشیوں کے فونز کا تانتا بند ھ گیا ۔پولیس نے گرفتار لڑکیوں کو رات گئے رہا کر دیا اور لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر حوالا ت بند کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رات طاہر نیازی سب انسپکٹر نے تھانہ آبپارہ فون کیا کہ انکی اوپر والی منزل میں شور شرابہ اور ڈانس ہو رہا ہے جس پر ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی تراب الحسن نے ایک اور اے ایس آئی جاوید حسین کے ہمراہ چھاپہ مارکر سیکٹر جی سیون میں ایک گھر کے اندر ڈانس پارٹی ہو رہی تھی ۔

پولیس نے جوش و جذبے سے سرشار ہوتے ہوئے پارٹی میں شریک چھ ماڈلز سمیت 11افراد کو گرفتار کرکے تھانہ لے گئے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایک ماڈل کی والدہ راشدہ بی بی نے بھر پور شور شرابہ ڈالااور پولیس کے غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس نے لڑکیوں کی رہائی کی حامی بھر لی تاہم لڑکے چھوڑنے سے انکا رکر دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڈلز لڑکیوں کو جب تھانہ وویمن شفٹ کیاجارہا تھا تو میلوڈی ہوٹل کے پاس ایک لڑکی نے پولیس گاڑی سے چھلانگ لگاتے ہوئے سڑک پر شور برپا کر دیا۔

پولیس نے رات گئے سفارشیوں کے فونز پر ماڈلز کو رہا کر دیا تاہم گرفتار لڑکوں کے خلاف دفعہ 371اے بی کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔چھاپہ مارنے والے پولیس افسران سے موقف کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایاکہ ماڈلز کا کسی سے لین دین پر جھگڑا ہوا تو اس پر کارروائی کی گئی نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ راشدہ بی بی اور ایک انعم نامی ماڈلز ہے جس کی شکایت پر کارروائی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :