آئیسکو بجلی چوری روکنے کیلئے تمام میٹر ریڈرز کیلئے تین کروڑ روپے کے مفت موبائل فون فراہم کرے گی

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) آئیسکو میں بجلی چوری روکنے کیلئے تمام میٹر ریڈرز کے لئے تین کروڑ روپے کے مفت موبائل فون فراہم کرے گی جس کے لئے باقاعدہ معاہدہ سام سنگ موبائل کمپنی سے ہوچکا ہے جس میں چالیس لاکھ کے موبائل خرید لئے گئے ہیں ایک موبائل کی قیمت پچیس ہزار روپے ہے تفصیلات کے مطابق آئیسکو اسلام آباد میں تمام میٹر ریڈرز کو کیمرہ موبائل فراہم کررہا ہے جس سے بجلی چوری اور اوور بلنگ کو کنٹرول کیا جائے گا اور اس سلسلے میں سام سنگ موبائل کمپنی سے معاہدہ بھی ہوگیا جس میں چالیس لاکھ روپے کے موبائل بھی خرید لئے گئے ہیں جبکہ باقی موبائل بھی جلد آئیسکو کے پاس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

متعلقہ میٹر ریڈرز دوران ریڈنگ تصویر لے کر اسی وقت آئیسکو کے دفتر میں بھیجے گا جس سے بجلی چوری اور اوور بلنگ اور شکایات میں کافی مدد گار ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :