سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ قیمت47500 روپے ہو گئی

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں7ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1202ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت47500اور دس گرام سونے کی قیمت40714روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت675روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔