نوشہرہ کینٹ،جے یو آئی (ف)کے صوبائی رہنما مولاناامیرحمزہ قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ،نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء)جمعیت علماء اسلام(ف)کے صوبائی رہنماجامع مسجدتقویٰ کے خطیب مولاناامیرحمزہ پرقاتلانہ حملہ ،فائرنگ سے مولاناشدیدزخمی ،ہسپتال منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے مولاناامیرحمزہ عشاء کی نمازجماعت کے بعد اپنے گھرواقع مدینہ کالونی نوشہرہ کینٹ جارہے تھے کہ گھات لگائے بیٹھے دہشتگردوں نے ان پراندھادھندفائرنگ کردی ،جس سے مولاناشدیدزخمی ہوگئے ،جس کے بعدفوری طورپرمولاناکوڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ کینٹ منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستے میں دم توڑگئے۔

واقعہ کے بعدکارکنوں کی بڑی تعدادڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ پہنچ گئی جس پرنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا

متعلقہ عنوان :