جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان بڑے پیمانے پر مشترکہ میری ٹائم بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا،چھ روزہ مشقوں میں 4100 بحری اہلکار اور 3500 فوجی حصہ لے رہے ہیں

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:53

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) جنوبی کوریا اور امریکہ نے بڑے پیمانے پر مشترکہ میری ٹائم فوجی مشقوں کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان چھ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں ”فاؤل ایگل“ کا آغاز جنوبی کوریا بندرگائی شہر یوہانگ میں ہوا ہے مشقوں میں 4100 بحری اہلکار اور 3500 میرینز حصہ لے رہے ہیں مشقوں میں تیس بحری جہاز اور سب میرینز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :