افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کا صوبہ بدخشاں میں آپریشن‘ جھڑپوں میں آٹھ طالبان ہلاک‘ تین پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ‘ اہم طالبان کمانڈر ملا عابد گرفتار

ہفتہ 28 مارچ 2015 02:49

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے در میان جھڑپوں میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور تین پولیس اہلکار سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ بدخشاں کے ضلع واردوج میں ایک گاؤں میں آپریشن کیا۔ جھڑپوں میں آٹھ طالبان ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اہم طالبان کمانڈر ملا عابد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :