یمن ، کشیدہ صورت حال کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد یمن میں محصور ، اشیاء خردو نوش ختم،حکومت پاکستان محصور پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے لئے کردار ادا کرے ۔ سید ریحان علی ،یمن کی خراب صورت حال سے متعلق پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کرکے انہیں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی ۔ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، تر جما ن دفتر خارجہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 03:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) تر جما ن دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یمن کی خراب صورت حال سے متعلق پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کرکے انہیں ملک چھوڑنے کی بھی ہدایت کی تھی ۔ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جبکہ دوسری طرف یمن میں کشیدہ صورت حال کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد یمن میں محصور ہو کر رہ گئی ہے اور اشیاء خردو نوش بھی ختم ہو چکی ہیں جبکہ باہر جانا موت کو گلے لگانے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

سید ریحان علی کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے شدید خوف و ہراس کا شکار ہو چکے ہیں حکومت پاکستان یمن میں محصور پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے لئے کردار ادا کرے ۔ سید ریحان علی نے میڈیا کی وساطت سے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کا انتظام کریں اور پاکستانی کمیونٹی کا یمن سے محفوظ انخلاء یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یمن میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے بات ہوئی ہے مگر حکومتی احکامات کے بغیر سفارتخانہ اپنا کردار ادانہیں کر سکتا حکومت یمن حکومت سے بات کر کے محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کا انتظام کرے ۔

متعلقہ عنوان :