وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا دورہ سعودی عرب موٴخر، مشاورت کا عمل جاری ہے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ وفد جائے گا یا نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 28 مارچ 2015 03:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا دورہ سعودی عرب موٴخر ہو گیا ہے ۔ جمعہ کے روز ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع اور مشیر خارجہ کا دورہ موٴخر کر دیا گیا ہے ابھی صورت حال کا جائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کوحکومتی وفد سعودی عرب نہیں جا رہا اس سلسلے میں مشاورت کا عمل جاری ہے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ وفد جائے گا یا نہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی وفد کو سعودی عرب بھیجے جانے کی تیاری کی گئی تھی خواجہ آصف کی قیادت میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت تینوں افواج کے ذمہ داران پر مشتمل وفد نے جمعہ کے روز سعودی عرب جانا تھا ۔