سوشل میڈیا پر سابق کپتان کی واپسی کیلئے مہم جاری،شعیب ملک کی بطورکپتان واپسی کیلئے سوشل میڈیا پربھی مہم جاری ہے

جمعہ 27 مارچ 2015 08:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء) ایک سابق کپتان کی واپسی کیلئے سوشل میڈیا پرزوروشورسے مہم جاری ہے،کپتان اورچیف سلیکٹرکا اعلان چیئرمین پی سی بی کے دورہ کراچی کے بعد ہوگامصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے ون ڈے ٹیم کیلئے نئے کپتان کی تلاش جاری ہے، دوڑمیں کئی سینئیراورجونئیرکھلاڑی بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق ایک سابق کپتان نے بھی قیادت حاصل کرنے کیلئے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیا، شعیب ملک کی بطورکپتان واپسی کیلئے سوشل میڈیا پربھی مہم جاری ہے،ذرائع کے مطابق بورڈ کسی تجربہ کارکھلاڑی کوکپتان بنانیکا خواہاں ہے،محمد حفیظ کی کپتانی کی راہ میں ان کا مشکوک باؤلنگ ایکشن حائل ہے، اظہرعلی یا صہیب مقصود کی بطورنائب کپتان تقرری پرغورکیا جارہاہے،دوسری جانب نئی سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹرکیلئے محسن خان اوراقبال قاسم کوشارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :