قومی ایک روزہ ٹیم کی قیادت کیلئے حیران کن نام تجویز، ہیڈ کوچ نے کپتان کیلئے اظہر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

لاہور

تلاش کیجئے

قومی ایک روزہ ٹیم کی قیادت کیلئے حیران کن نام تجویز، ہیڈ کوچ نے کپتان کیلئے اظہر علی کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی تجویز دے دی ،احمد شہزاد ، عمر اکمل اور محمد حفیظ کے رویوں پر اظہار ناراضگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء) کوچ وقار یونس نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو بھیج دی ہے اور ساتھ ساتھ نوجوان بلے باز اظہر علی کو ایک روزہ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی تجویز بھی پیش کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حفیظ کے رویوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کو تجویز پیش کی کہ ان تینوں کھلاڑیوں کو اس حوالے سے ہدایت کی جائے۔

وقار یونس نے تجویز دی ہے کہ عمر اکمل کو ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلی بخش کارکردگی دکھانے تک ٹیم کا حصہ نہ بنایا جائے۔واضح رہے کہ دیگر بلے بازوں کے ساتھ ساتھ عمر اکمل کی بھی ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور وہ سات اننگز میں صرف 164 رنز بنانے میں کامیاب رہے جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 59 رنز رہا۔قومی ٹیم کے کوچ نے اس کے ساتھ ساتھ ایک روزہ ٹیم کی قیادت کے لیے حیران کن طور پر اظہر علی کا نام تجویز کیا ہے۔

واضح رہے کہ اظہر پاکستانی ایک روزہ ٹیم کے مستقل

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

27-03-2015 :تاریخ اشاعت