گردشی قرضہ اربوں سے کم ہو کر کروڑوں میں آ گیا، کنڈا سسٹم کو ختم کر کے دم لیں گے ، شہروں میں 6 دیہاتوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے؛وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی

جمعہ 27 مارچ 2015 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ گردشی قرضہ اربوں سے کم ہو کر کروڑوں میں آ گیا ہے کنڈا سسٹم کو ختم کر کے دم لیں گے ۔ شہروں میں 6 دیہاتوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات کا کہنا ہے کہ سپیکر ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کی جا رہی ۔

وفا میں نظام صوة کامیاب ہو گیا ہے تو پورے ملک میں اس کا نفاذ کریں گے ۔ قومی اسمبی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا تو وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وزیر برائے مذہبی امور امین الحسنات نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوال میں کہا کہ اذان کے وقت کا تعین کرنا اسلام آباد کی حد تک ہے انہوں نے کہا کہ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اذان پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا رہی سپیکر ایکٹ 1965 کے مطابق اب تک چل رہے ہیں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی جا رہی ۔

(جاری ہے)

اذان کے متعلق غلط فہمی پیدا نہ کی جائے۔ مدارس کی رجسٹریشن 2005 سے ہو رہی اور قانون بنا ہوا ہے مسئلہ اس وقت جو پیدا ہوا ہے سپیشل برانچ آئی بی یا آئی ایس آئی والے بھی مدارس کی معلومات لینا چاہتے ہیں جس پر مدارس کو اعتراض تھا انہوں نے تجویز دی تھی کہ کوئی ایک ایسا نظام بنایا جائے جو تمام کو قبول ہو ۔ انہوں نے کہا کہ نظام صوة کو لے کر کچھ لوگ اس کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں کامیاب ہو گئے ہیں تو پورے ملک میں نفاذ کریں گے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ پچھلے ایک سے گردشی قرضوں میں کمی واقعہ ہوئی ہے اربوں سے کم ہو کر کروڑوں میں آ گیا ہے کنڈا سسٹم کو ختم کر کے دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی پی پیز کے واجبات کی ادائیگی کے لئے ڈسکوز کی ایما پر پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کی جانب سے حاصل کردہ قرضہ جات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیٹ سروس چارج اور گلوبل آبلیگیشن فنڈ کا نفاذ کیا ۔

ڈسکوز کی جانب سے نیپرا کے اہدافی نقصانات حاصل کئے جائیں گے نادہندہ صارفین کو نوٹسز کا اجراء کیا ۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر فوراً میٹر کاٹ دیا جاتا ہے ۔ مختلف علاقوں میں سمارٹ میٹر کی تنصیبات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اور بھی دیگر اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضوں میں کمی ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گڈانی پاور پرجیکٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا رہا اس کا پی سی ون منظور ہو گیا ہے ۔

اس منصوبے کو چائنہ پاکستان اکنامک کو ریڈور پراجیکٹس کے تحت تیزی سے کام کئے جانے والی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت نیشنل گریڈ میں 660 میگاواٹ بجلی آئی ۔ ملک بھر میں ٹرانسمیشن لائنوں کی اپ گریڈیشن کے لئے مرمت کا کام کیا جا رہا ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں لائن لاسس بہت زیادہ ہیں ۔ بنگالا ، لورا لائی ، 220 میں لائنیں بچھائی گئیں ہیں اور 220 ایم بی اے کے ٹرانسمیٹر کو پورا لانے ٹرانسمیٹر کی جگہ لگائی ہیں ۔

شہروں میں 6 گھنٹے اور دیہاتوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ بجلی کی چوری کے الزام میں 300 سے زیادہ ملازمین کے خلاف انکوائریاں کی ہیں اور ان کو نوکریوں سے بھی نکالا ہے تاکہ بجلی کی چوری میں کمی ہو سکے ۔ وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ این آئی ایچ بنانے کا مقصد ریسرچ ویکسین بنانے کا تھا جو بدقسمتی سے ہم نہیں کر پائے ویکسین چین اور بھارت سے لاءء جاتی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیتڑ کی اتھارٹی کا سی او لگا دیا ہے جو کہ مستعدی سے کام کر رہا ہے گزشتہ برسوں میں قومی صحت کو بہت نقصان ہو اہے ہمیں چاہئے تھا کہ اداروں کی پہلی حالت کی تصویر بنا کر رکھتے اور دو سال گزرنے کے بعد اب ان اداروں کی حالت دیکھئے ۔

انہوں نے کہا ویکسین 2015 اور 2016 تک ہم اتنی ویکسین بنا دیں گے کہ ملک کے عوام کے لئے کافی ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت این آئی ایچ اور دیگر ہسپتالوں کی بلڈنگ کو اپ گریڈ کریں گے ۔ ویکسین بنانے کے لئے 200 ملین رکھا گیا ہے جو آنے والے سال میں ویکسین بنانے کے لئیخرچ کئے جائیں ۔ 2015 کے آخر تک ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں اہم پیش رفت دیکھنے کو ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین بنانے کے لئے حکومت نے محض تجویز دی ہے جن میں این آئی ایچ اسلام آباد کے سی ایم پی کے معیار کے مطابق اور آر ایس کے پیداواری یونٹ کی صلاحیت بڑھانا اور مضبوط کرنا ہے ۔ این آئی ایچ اسلام آباد میں پرانے اصطبل اور چھوٹے جانوروں کے رہنے کی جگہوں کی اپ گریڈیشن کرنا ہے ویکسین کے لئے موجودہ پی ایم بی شکایت سہولت کمپلیکس کا قیام بھی تجویز میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2018 تک ہم ویکسین بنانے میں خود کفیل ہو جائیں گے جن میں بنیادی ویکسین شامل ہیں ۔