یوکرائن، مسافر بس باردوی سرنگ سے ٹکراگئی،تین افرادہلاک ،چھ زخمی

جمعہ 27 مارچ 2015 09:53

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)مشرقی یوکرائن میں کم از کم تین افراد اس وقت ہلاک اور 6زخمی ہوگئے جب ایک مسافر بس علیحدگی پسندوں کے مضبوط گڑھ ڈونیٹسک سے تقریباً50کلومیٹر(30میل) دور حکومت کے زیر کنٹرول ارٹی میوسک قصبے میں ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،یہ بات ایک پولیس اہلکار نے خبررساں ادارے کو بتائی۔ڈونیٹسک خطے میں کیف کے حامی ڈپٹی پولیس سربراہ الیاکیوا نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس ایک چیک پوائنٹ کے پاس سے گزر رہی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ڈونیٹسک کی علاقائی انتظامیہ کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں ہلاکتوں کی تعداد4بتائی ہے۔انہوں نے غیرملکی خبررساں ادار ے کو بتایا کہ ڈاکٹرز سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق اس وقت تک چار افراد ہلاک اور11زخمی ہیں،ان میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرائیور ارٹیمیوسک کے نزدیک واقع یوکرائنی چیک پوائنٹ سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا اور وہ کھیت کے راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

مشرقی یوکرائن میں اپریل کے بعد سے روسی نواز باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں6000سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایک ماہ قبل کمزور فائر بندی معاہدہ کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں جاری ہیں۔تنازعہ کے علاقے کے اندر دیہی سڑکوں اور زرعی کھیتوں میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں،تاکہ وہاں سے گزرنا ناممکن ہو

متعلقہ عنوان :