اداکارہ ایان علی بیمار ہوگئیں،اڈیالہ جیل ہسپتال منتقل ،اداکارہ کو موسمی الرجی ہے،مسلسل چھینکیں آرہی ہیں،ہسپتال انتظامیہ

جمعہ 27 مارچ 2015 09:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل اداکارہ ایان علی کی طبیعت خراب ہوگئی ،اڈیالہ جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں اداکارہ ایان علی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جسے فوری طور پر اڈیالہ جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،اڈیالہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق موسمی الرجی کی وجہ سے اداکار ہ ایان علی کو مسلسل چھینکیں آرہی ہیں اداکارہ کو فوری طور پر ویکسی نیشن کی ضرورت ہے تاہم ہسپتال میں چیک اپ کیلئے لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہے اور نہ ہی ہسپتال میں ویکسینیشن کی سہولت موجود ہے

متعلقہ عنوان :