پاکستان ،افغانستان اور عراق جنگ میں13لاکھ افراد ہلاک ہوئے،امریکی تھنک ٹینک، افغانستان ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-27
تاریخ اشاعت: 2015-03-27
تاریخ اشاعت: 2015-03-27
تاریخ اشاعت: 2015-03-27
تاریخ اشاعت: 2015-03-27
تاریخ اشاعت: 2015-03-27
تاریخ اشاعت: 2015-03-27
تاریخ اشاعت: 2015-03-27
تاریخ اشاعت: 2015-03-27
تاریخ اشاعت: 2015-03-27
تاریخ اشاعت: 2015-03-27
- مزید خبریں

تلاش کیجئے

پاکستان ،افغانستان اور عراق جنگ میں13لاکھ افراد ہلاک ہوئے،امریکی تھنک ٹینک، افغانستان اور پاکستان کی جنگ میں2013تک تین لاکھ افراد ہلاک ہوئے,پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں براہ راست مجموعی ہلاکتیں81,860 تک ہیں،رپو رٹ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)امریکی تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان ،افغانستان اور عراق میں ایک عشرے سے جاری دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں13لاکھ افراد جاں بحق ہوئے۔اس جنگ میں 80ہزار پاکستانی جان سے گئے۔دس لاکھ (ایک ملین) افراد عراق میں اور دو لاکھ 20ہزار افغانستان میں ہلاک ہوئے۔ افغانستان اور پاکستان کی جنگ میں2013تک تین لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔1985 کی نوبل انعام یافتہ اورامریکی ماہرین طب کی سب سے بڑی تنظیماور دیگر گروپوں نے مشترکہ طور پر ایک تحقیقی رپورٹ میں تین ممالک میں جاری دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں ہلا کتوں کا پردہ فاش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعدا د ان اعداد وشمار سے دس گنا زیادہ ہیں جنہیں عوامی سطح پر ظاہر کیا جاتا ہے۔تھنک ٹینک نے مختلف ذرائع سے پاکستان میں ہلاکتوں کے جو اعدادوشمار دیئے ہیں وہ 2004سے2013کے آخر تک کے ہیں جن میں48,504عام پاکستانی شہری،45 صحافی،951 ڈرونز حملوں سے ہلاک عام شہری،5,498 پاکستانی سیکورٹی فورسز کی شہادتیں،اور26,862 عسکریت پسندوں کی ہلاکتیں ہیں۔ ایک دہائی سے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں براہ راست مجموعی ہلاکتیں81,860 تک ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستانی سرکاری اعداوشمار کے حوالے سے لکھا تھاکہ اس جنگ میں21,672 شہری،2,795 فوجی شہید ہوئے۔8,671 فوجی جوان زخمی ہوئے۔ 35لاکھ نفوس نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔3,486 بم دھماکے اور 283خودکش دھماکے ہوئے۔ امریکا

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

27-03-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان