پاک چین آزادانہ تجارت کا معاہدہ، پاکستانی وفد 30مارچ کو بیجنگ جائے گا،ایڈیشنل سیکرٹری تجارت روبینہ اطہر وفد کی نمائندگی کریں گی،زرعی اجناس کی برآمدات اور الیکٹرانیک ڈیٹا انٹرچینج سمیت مختلف مسائل پر بات چیت ہوگی

جمعہ 27 مارچ 2015 09:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء) پاکستان اورچین کے آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے ٹو) کے سلسلے میں پاکستانی وفد 30مارچ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ جائے گا،ایڈیشنل سیکرٹری تجارت روبینہ اطہر پاکستانی وفد کی نمائندگی کریں گی،مذاکرات میں زرعی اجناس کی برآمدات اور الیکٹرانیک ڈیٹا انٹرچینج سمیت مختلف مسائل پر بات چیت ہوگی پاکستان اورچین کے مابین ایف ٹی اے ٹو کے سلسلے میں مذاکرات31 مارچ اور یکم اپریل کو ہونگے پاکستانی وفد میں نیشنل فوڈ اینڈ سیکورٹی پاکستان کسٹمز ایف بی آر خزانہ اور کامرس کے نمائندے شامل ہونگے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری تجارت روبینہ اطہر وفد کی نمائندگی کرے گی وفد چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ ٹو کے سلسلے میں مذاکرات کرے گی پاکستانی وفد چین میں پاکستان کی زرعی اجناس کی برامدکنندگان کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور یونیفارم سٹینڈرڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی درآمدات اور برآمدات کے ڈیٹا میں تضاد کے خاتمے کے سلسلے میں الیکٹرانیک ڈیٹا انٹر چینج پر بھی بات کرے گی اس کے ساتھ ساتھ چین سے برآمد کی جانے والی پلاسٹک سٹیل اور دیگر اشیاء جس سے ملکی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے کے ٹیرف پر بھی مذاکرات ہونگے۔

متعلقہ عنوان :