الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں، افتخار محمدچوہدری،عمران نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ،ہر فورم پر دفاع کروں گا، سابق چیف جسٹس

جمعہ 27 مارچ 2015 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں، عمران نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جوڈیشل کمیشن کے سامنے تمام الزامات کا جواب دوں گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے 2011 ء میں فیصلہ دیا تھا اور اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سیاسی جماعتیں عسکری ونگ کو فوری طور پر ختم کریں ۔

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گی ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ان الزامات کا ہر فورم پر دفاع کروں گا ،انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے مجھ پر لگائے گئے الزامات کا جواب دوں گا