بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ،چیف الیکشن کمشنر،کنٹونمنٹ میں انتخابات سے قبل حکومت کے ارکان ، وزراء ، وزیراعظم ، صدر کے جانے پر پابندی ہے ، عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات

جمعہ 27 مارچ 2015 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ،کنٹونمنٹ میں انتخابات سے قبل حکومت کے ارکان ، وزراء ، وزیراعظم ، صدر کے جانے پر پابندی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،وفد نے ان کو بتایا کہ کنٹونمنٹ ایریا میں بعض وفاقی وزراء جا کر کارنر میٹنگ کررہے ہیں جس میں الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے کہ وہ ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کنٹونمنٹ ایریا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف میڈیا عوام سیاسی پارٹیاں ثبوت فراہم کریں الیکشن کمیشن ان لوگوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرے گی عوامی تحریک کا وفد خرم نواز گنڈا پور کی سربراہی میں چیف الیکشن کمشنر سے جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں ملا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کو بلدیاتی انتخابات میں ٹریکٹر انتخابی نشان الاٹ کیا جائے واضح رہے کہ اس سے قبل انتخابی نشان الماری تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ان کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات مشاورت کے بعد قبول کئے جائینگے ۔