ضرب عضب آپریشن میں کامیابی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،سربراہ پاک فضائیہ ،انشاء اللہ کوئی بھی ہماری آزادی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کو اندرونی و بیرونی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، ،امریکہ ،روس سمیت دوست ممالک سے تعلقات بڑھا رہے ہیں،جے ایف 17 تھنڈر طیارے بہت بڑی نعمت ہیں،سہیل امان کی رسالپور میں پاسنگ پریڈ آؤٹ کی تقریب سے خطاب،صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 27 مارچ 2015 09:10

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،انشاء اللہ کوئی بھی ہماری آزادی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ملک میں قیام امن کیلئے تسلسل کے ساتھ کوششیں جاری رکھنا ہوگی ہوں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے ایف رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاسنگ آؤٹ تقریب میں 133 ڈی پائلٹس ،178 انجینئرز اور106 زیر تربیت افسران نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا جبکہ نئے پائلٹس نے ائیر چیف مارشل سہیل امان کو فضائی سلامی بھی دی ۔ائیر چیف مارشل سہیل امان خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریجویشن حاصل کرنے والے کیڈٹس مبارکباد کے مستحق ہیں ،تربیت پانے والے کیڈٹس کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،تعلیم ،تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت پاک فضائیہ کا طرہ امتیاز ہے،تربیت پانے والے کیڈٹس قوم کی امیدوں پر پورا اتریں اور آنے والی نسلوں کے لئے نمونہ بنیں،مجھے یقین ہے کہ آپ کا نظم وضبط آپ کو کامیاب کرے گا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت سے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فضائیہ نے انتہا پسندوں کے مزموم مقاصد ناکام بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی پالیسی پر گامزن رہا ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں بہترین تعاون سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،انشاء اللہ کوئی بھی ہماری آزادی کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں ،سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لئے تسلسل کے ساتھ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ،پاکستان نے ہمیشہ امن کی پالیسی اپنائی ہے ،پاک فضائیہ کسی بھی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہی ہے، پاک فضائیہ دیگر فورسز کے ساتھ مل کر نبردآزما ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فضائیہ اپنا کردار ادا کرتے رہے گی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ ،روس سمیت دوست ممالک سے تعلقات بڑھا رہے ہیں،جے ایف 17 تھنڈر طیارے بہت بڑی نعمت ہیں جے ایف تھنڈر پروگرام کو مزید تقویت دیں گے ،متعدد ممالک جے ایف تھنڈر17 طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جے ایف 17 کو جے ایف16 کے ہم پلا بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والی قوم ہے، پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین قابل اعتماد فورس بنائیں گے۔

سہیل امان نے کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گے ،دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، قوم کی حمایت فوج کیلئے دشمن ختم کرنے کا واضح پیغام ہے ،فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔