تحریک انصاف سے ذاتی جھگڑا نہیں انکی پارلیمنٹ میں واپسی اور استعفوں کو قبو ل کرنے یا نہ کرنے پر سوالیہ نشان رہے گا،مولانا فضل الرحمان،پی ٹی آئی گائے کی دم پکڑ کر پارلیمنٹ میں آنے کا بہانہ تلاش کر رہی ہے ، پاک چین اقتصادی راہ داری کیلئے ہ خیبر پختونخواہ کا100کلومیٹر سیکشن تجویز کیا ہے چینی حکام نے امید دلائی ہے کہ ہم اس پر اپنے پالیسی سازوں سے بات کریں گئے، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 27 مارچ 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مارچ۔2015ء)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں انکی پارلیمنٹ میں واپسی اور استعفوں کو قبو ل کرنے یا نہ کرنے پر سوالیہ نشان رہے گا،جس طرح تحریک انصاف کو انتخابات میں دھاندلی پر تحفظات ہیں اسی طرح ہمیں بھی خیبر پختونخواہ میں انتخابات پر تحفظات ہیں ، تحریک انصاف گائے کی دم پکڑ کر پارلیمنٹ میں آنے کا بہانہ تلاش کر رہی ہے،پاک چین دوستی تاریخی،گہری،بلند اور میٹھی ہے ، پاک چین اقتصادی راہ داری کیلئے صوبہ خیبر پختونخواہ کا100کلومیٹر سیکشن تجویز کیا ہے چینی حکام نے امید دلائی ہے کہ ہم اس پر اپنے پالیسی سازوں سے بات کریں گئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چین سے واپس آکر اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی پر قومی اتفاق رائے ہے ہماری کوشش ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں چین کی اقتصادی ترقی پاکستان کے ذریعے ہو رہی ہے ہم نے تجارت کیلئے انہیں 3روٹس کی تجاویز دی گئی ہے جس میں کراچی تا لاہور،گوادر سے اسلام آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان سے نوڈیرو شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے یہ شارع انقلابی ثابت ہو گی صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان وسائل سے مالا مال ہے یورپ اور امریکہ ان وسائل تک رسائی کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کا معا ملہ اٹھا رہا ہے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میری حکومتی ارکان سے اس معاملہ میں کوئی بات نہیں ہوئی اس لئے میں اس پر کوئی بات نہیں کہوں گا تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں آنے کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ جس طرح تحریک انصاف کو انتخابات میں دھاندلی پر تحفظات ہیں اسی طرح ہمیں بھی خیبر پختونخواہ میں انتخابات پر تحفظات ہیں ، تحریک انصاف گائے کی دم پکڑ کر پارلیمنٹ میں آنے کا بہانہ تلاش کر رہی ہے