ماڈل آیان علی کی گرفتاری،منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ خیبر پختونخوا تک بڑھا دیا

جمعرات 26 مارچ 2015 01:27

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)منی لانڈرنگ کیس میں اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کا دائر ہ خیبر پختونخوا تک بڑھا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ماڈل آیان کی گرفتاری کے بعد منی لانڈرنگ کیس کے تحقیقات کا دائرہ ایف بی آر نے پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع تک بڑھا دیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ کیسز میں پشاور کے بعض اہم شخصیات کو بھی شامل تفتیش کر دیاہے ۔ منی لانڈرنگ کیسز میں گرفتار ہونے والے ملزمان سے بھی اس ضمن میں تحقیقات کی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں خصوصی ٹیمیں مرحلہ وار طور پر آئندہ ہفتے پشاور سمیت صوبے کے دیگر ضلاع کا دورہ کریگی اور اس حوالے سے بعض اہم افراد کے بھی بیانات قلمبند کئے جائینگے ۔