کراچی،سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے مبینہ ملزم کے ضمانتی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،ملزم کے دوران تفتیش اہم انکشافات

جمعرات 26 مارچ 2015 01:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے مبینہ ملزم رضوان قریشی کے ضمانتی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم جاوید شکیل نے اپنے ابتدائی بیان کے دوران اہم انکشافات کیئے ہیں، بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں قائم گارمنٹس فیکٹری کوجلانے کے لیے ایک سیاسی جماعت کے دفتر میں میٹنگ ہوئی تھی، آگ لگانے کے بعد خودکار دروازے بند ہوگئے تھے، فیکٹری کو جلانے کے لیے ہائی روف میں نیلے رنگ کے ڈرم لیجائے گئے تھے، ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں اس لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :