سندھ حکومت کا مندروں اورگرجاگھروں کی حفاظت کیلئے 2ہزار ہندو اور عیسائی نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی کا فیصلہ،300مندروں اورگرجاگھروں کی تعمیرکیلئے 7کروڑگرانٹ کی منظوری

جمعرات 26 مارچ 2015 01:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)سندھ حکومت نے مندروں اورگرجاگھروں کی حفاظت کیلئے 2ہزارہندواورعیسائی نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی کافیصلہ اور300مندروں اورگرجاگھروں کی تعمیرکیلئے 7کروڑگرانٹ کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

سندھ کے صوبائی وزیراقلیتی امورگیان چندنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت نے پولیس میں 2ہزارہندواورعیسائی نوجوان بھرتی کرنے کافیصلہ کیاہے ۔نوجوان مندروں اورگرجاگھروں کی حفاظت کریں گے ،سندھ حکومت نے دہشتگردی کے ممکنہ خطرے پرفیصلہ کیاہے ،بھرتی ہونے والے نوجوان پانچ سال تک مندروں اورگرجاگھروں میں تعینات رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں 300مندروں اورگرجاگھروں کی تعمیرکیلئے 7کروڑروپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :