اٹلی، ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے جہادی بھرتی کرنے کے الزام میں تین افراد گرفتار

جمعرات 26 مارچ 2015 01:31

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)اٹلی میں پولیس نے تین افراد کو دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے جہادیوں کی بھرتی کا نیٹ ورک چلانے کے جرم میں حراست میں لے لیا ہے۔ اطالوی حکام کے مطابق گرفتار شدگان عسکریت پسندوں کو بھرتی کر کے شام بھیج رہے تھے۔

(جاری ہے)

حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک مراکش نژاد 20 سالہ اطالوی شہری بھی شامل ہے جب کہ دیگر دو البانوی باشندے ہیں۔ اطالوی باشندے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے 64 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ بھی تحریر کیا ہے، جس میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی تحریک کی ترویج کی گئی تھی اور یہ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تقسیم کیا گیا۔