بدعنوانی کے الزام میں یوکرائن میں دو حکومتی عہدیدار گرفتار

جمعرات 26 مارچ 2015 01:31

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء )یوکرائن میں پولیس نے دو اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو کابینہ کی ایک میٹنگ کے دوران گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ صحافیوں اور ٹی وی کیمروں کے سامنے پیش آیا اور پولیس ان اعلیٰ عہدیداروں کو ہتھکڑیاں پہنا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے یوکرائن کی ایمرجنسی سروس کی وزارت کے ڈائریکٹر سیرگئی بوچکووسکی اور ان کے نائب کو گرفتار کیا۔ وزیراعظم آرسینی یاتسینک نے خبردار کیا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث حکومتی عہدیداروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یوکرائن کو امداد دینے والے ممالک کا مطالبہ ہے کہ کیف حکومت ملک میں بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :