قطرسے ایل این جی کی قیمت اندازاً8ڈالرایم ایم بی ٹی یوہوگی ، شاہدخاقان عباسی ،ایل این جی ٹرمینل ریکارڈمدت میں مکمل ہوا،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کررہے ہیں ،عمران خان 2015ء میں بلدیاتی الیکشن کی بات کررہے ہیں،وفاقی وزیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2015 01:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ قطرسے لائی جانے والی ایل این جی کی قیمت اندازاً8ڈالرایم ایم بی ٹی یوہوگی ،ایل این جی ٹرمینل ریکارڈمدت میں مکمل ہوا،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کررہے ہیں ،عمران خان 2015ء میں بلدیاتی الیکشن کی بات کررہے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایل این جی کیلئے ملائیشیا،انڈونیشیاسمیت دیگرممالک سے بھی رابطہ کئے تھے ،ملکی مفادمیں قطرکے ساتھ ساتھ معاہدہ کیا،پہلے مرحلے میں قطرسے ڈیڑھ بلین ٹن ایل این جی لائی جارہی ہے ،تین ملین ٹن تک لائیں گے ،کنسٹرٹرمینل کاٹھیکہ شفاف طریقے سے دیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں مذاکرات کے ذریعے ایل این جی حاصل کی جاتی ہے ،قطرسے اب بھی مذاکرات جاری ہیں ،اپوزیشن جماعتیں چاہیں تومذاکرات میں شامل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دسمبر2014ء میں شہبازشریف اورمیں نے قطرکادورہ کیا،شہبازشریف وزیراعظم کاپیغام لیکرگئے تھے ،ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سیف الرحمن کاایل این جی معاہدے سے دوردورتک کوئی تعلق نہیں ہے ،ایل این جی قیمت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ قیمت کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں ،اندازاًآٹھ ڈالرایم ایم بی ٹی یوہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ ایل این جی تیل سے لنک ہوئی ہے ،تیل کی قیمتیں کم ہوں گی توایل این جی کی قیمت بھی کم ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ایران گیس پائپ لائن معاہدے ختم نہیں ہوا،اس پرکام ہورہاہے ،اوردیگرمنصوبوں پربھی کام کررہے ہیں ،حکومت گیس کی قلت ختم کرناچاہتی ہے ،توانائی بحران سے ہی ملک ترقی کریگا۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات 2018ء میں ہی ہوں ،عمران خان 2015ء میں بلدیاتی الیکشن کی بات کرتے ہیں ،2018ء میں تحریک انصاف کے مقابلے کیلئے تیارہیں ،جمہوریت اصولوں کے مطابق چلتی ہے ۔