ہنڈی کے کاروبار کی حوصلہ شکنی، بنکوں کے ذریعے ترسیلاب زر کی وصولی کیلئے رعایتوں کا اعلان ،200امریکی ڈالر بھجوانے پر20ریال چارج کئے جائیں گے

جمعرات 26 مارچ 2015 01:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)وفاقی حکومت نے ہنڈی کے کاروبار کی حوصلہ شکنی اور بنکوں کے ذریعے ترسیلاب زر کی وصولی کیلئے رعایتوں کا اعلان کردیا،200امریکی ڈالر بھجوانے پر20ریال چارج کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وفاقی وزیرخرانہ اسحاق ڈار نے مختلف بنکوں کے ساتھ مشاورت کے بعد بیرون ملک سے ترسیلات زر کی رعایتی سکیم کا اعلان کردیا ۔سکیم کے مطابق بیرون ممالک سے بنکوں کے ذریعے بھجوائی جانے والی رقومات پر پاکستان میں ہونے والے تمام اخراجات وفاقی حکومت سٹیٹ بینک کے ذریعے ادا کرے گی،سکیم کے مطابق بیرون ممالک سے 200ڈالر تک رقم پر ٹی ٹی چارجز کی مد میں 20ریال وصول کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :