پولیو کا خاتمہ، بل گیٹس فاونڈیشن خیبرپختونخوا حکومت کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے، بل گیٹس،صحت کے سیٹلائٹ نظام کیلئے بل گیٹس کا عمران خان کو خط

جمعرات 26 مارچ 2015 01:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)دنیا بھرمیں پولیو کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی بل گیٹس فاونڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے کہا ہے کہ اْن کا ادارہ صحت کا سیٹلائٹ نظام قائم کرنے میں خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے نام مراسلے میں مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ خیبرپختونخوا میں صحت کے نظام میں بہتری لانے اورترقی یافتہ ممالک کی طرز پرسیٹلائٹ سسٹم متعارف کرانے میں معاونت کریگا۔

مراسلے میں پولیو اوربچوں کی دیگربیماریوں کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومت اورسیکورٹی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے عمران خان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ عمران خان کی ذاتی دلچسپی اورکوششوں کی بدولت پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔