لندن: یوم پاکستان کی تقریب، ملالہ کیلئے ستارہ جرات ایوارڈ، اعزاز پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کرتی ہو ں ، ملالہ یوسف زئی

جمعرات 26 مارچ 2015 01:44

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء)لندن میں یوم پاکستان کی تقریب قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، جس میں ملالہ یوسف زئی کو ستارہ جرات پیش کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ملالہ یوسف زئی کو ایوارڈ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے اپنا ایوارڈ اعتزاز حسن شہید سمیت تمام پاکستانی بچوں کے نام کردیا۔

(جاری ہے)

ملالہ نے انسانی حقوق کی رہنما عاصمہ جہانگیر کو جرات مند خاتون قرار دیا۔ اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ یہ اعزاز پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کرتی ہیں۔ ملالہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے خصوصی طور پراعتزاز حسن کو ان کی بہادری پرسلام پیش کیا۔ ملالہ یوسفزئی نے ایوارڈ دینے پر صدر مملکت ممنون حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔