راولپنڈی ،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک سے امریکی ڈپٹی کمانڈر سینٹکام وائس ایڈمرل مارکس فوکس کی چیف آف ڈیفنس کے ہمراہ ملاقات ،وفد میں امریکی سفارتخانے کے کنٹرول آفیسر اور ایگزیکٹو آفیسر جبکہ پاکستان کی جانب سے سینئر حکام نے شرکت کی

جمعرات 26 مارچ 2015 01:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مارچ۔2015ء) امریکی ڈپٹی کمانڈر برائے سینٹکام وائس ایڈمرل مارکس فوکس نے چیف آف ڈیفنس کے ہمراہ گزشتہ روز راولپنڈی میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک سے ملاقات کی امریکی وفد میں امریکی سفارتخانے کے کنٹرول آفیسر اور ایگزیکٹو آفیسر جبکہ پاکستان کی جانب سے سینئر حکام نے شرکت کی سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک نے امریکی وفد کو بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تحقیقات‘ تاریخی اصولوں اور باہمی احترام پر مبنی ہونے چاہئے انہوں نے امریکی ڈپٹی کمانڈر کو بتایا کہ پاکستان افغانستان سے فورسز کے انخلاء کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر توجہ کا محور جنوبی ایشیا میں امن سے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان حکومت سے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے امریکی نمائندوں کی جانب سے بھی افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی ڈپٹی کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقے میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششیں مخلصانہ اور قابل تعریف ہیں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پاکستان کو خودمختاری اور دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کا حصہ ہے۔ وائس ایڈمرل مارک فوکس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی افواج اور پاکستانی عوام کی قربانیاں لازوال ہیں پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس موقع پر سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ساری سرحدوں پر امن قائم ہونا چاہئے اور ہم اس کیلئے اپنی کوششیں کر رہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ امن کیلئے سارے دوستوں کو ہماری مدد کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات حالیہ حالات میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :