مصباح الحق کا استقبال اس طرح نہیں ہوا جس کا وہ حقدار تھے ، سعید اجمل ،ورلڈ کپ میں مصبا ح کی پرفارمنس بہترین رہی انہوں نے ٹیم اور کھلاڑیوں کو یکجا رکھا ، بیان

بدھ 25 مارچ 2015 07:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مصباح الحق کی پرفارمنس بہت اچھی رہی ،انہوں نے بہترین طریقے سے ٹیم اور کھلاڑیوں کو یکجا کرکے چلے ،مصباح کا استقبال اس طرح نہیں ہوا جس کا وہ حقدار تھا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سعید اجمل نے کہا کہ مصباح الحق مشکل وقت میں کپتان بنے ،ورلڈ کپ میں مصباح الحق کی پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے انہوں نے بہت اچھے انداز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو یکجا رکھا اور کپتانی کی ،انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کا اس انداز میں استقبال نہیں کیا گیا جس کا وہ حقدار تھا ،مصباح الحق کو کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے وہ اب بھی مکمل فٹ ہیں اور مزید قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ کر اپنی پرفارمنس دکھا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :