بھارت آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل نہیں جیت پائے گا،بھارتی سٹے بازوں نے کادعویٰ

بدھ 25 مارچ 2015 07:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء )بھارتی سٹے بازوں نے کرکٹ کے میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی شکست یقینی قرار دے دی ، کہا جارہا ہے کہ سیمی فائنل میں بھارت کی فتح کے امکانات انتہائی کم ہیں جس کی وجہ سے میچ پر لگائے جانے والے سٹے میں بھارتی ٹیم کا ریٹ ایک روپے پر ڈیڑھ جبکہ آسٹریلیا کا ایک روپے پر پچاس پیسہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا جوا کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر سیمی فائنل میں بھارت کا ریٹ ایک کے مقابلے میں چھ گنا ہے، جبکہ آسٹریلیا کا ریٹ ایک اعشاریہ بیس فیصد لگایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :