جاوید میانداد مصباح کی حمایت میں بول پڑے، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ ، مصباح الحق کا متبادل موجود نہیں ہے، پی سی بی کواس صورتحال کومدنظررکھنا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 مارچ 2015 07:27

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) سابق کپتان جاوید میانداد مصباح الحق کی حمایت میں بول پڑے اور ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا،کرکٹ کے بادشاہ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا متبادل موجود نہیں ہے، پی سی بی کواس صورتحال کومدنظررکھنا چاہیے، سینئیرپلئیرز کے ریٹائر ہونے سے خلاء پیدا ہوجائیگا،جاوید میانداد نے مزید کہا کہ مصباح کوایک دوسیریزمیں کپتانی کرنی چاہیے تاکہ اس دوران مستقبل کے کپتان کوگروم کیا جاسکے، نیا کپتان مقررکرنا آسان کام نہیں ہے،کرکٹ کے بادشاہ جاوید میانداد نے کہا کہ بیٹسمینوں میں جوتکنیکی خامیاں ہیں ان کیساتھ کسی بڑے ایونٹ میں کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز اور شائقین کی تنقید پر دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہے کیوں کہ ورلڈ کپ میں پوری ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

متعلقہ عنوان :