وہاب ریا ض نے برائن لارا کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ،لارا نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی ،کہ جہاں تک میرا معاملہ ہے تو یہ بورڈ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور میں ان سے ملنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا، برائن لارا ،میں بہت فکر محسوس کر رہا ہوں اور یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات کی ہے،میں عظیم انسان کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں اور ان کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھوں گا، وہاب ریاض

بدھ 25 مارچ 2015 07:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)نوجوان پاکستانی فاسٹ باوٴلر وہاب ریاض نے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے۔لارا نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔وہاب ریاض آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور خصوصاً شین واٹسن کے خلاف ان کی جارحانہ باوٴلنگ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

ان کی اس شاندار باوٴلنگ کی لارا، شین وارن سمیت دنیا بھر کے ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے بہت تعریف کی تھی۔لارا نے اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی جانب سے وہاب پر جرمانہ عائد کیے جانے پر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا جرمانہ ادا کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔

(جاری ہے)

لارا نے ہندوستانی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں تک میرا معاملہ ہے تو یہ بورڈ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور میں ان سے ملنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا، میں اس لڑکے (رہاب) سے ملنا چاہتا ہوں، میں جرمانہ ادا کروں گا۔

انہوں نے وہاب پر جرمانے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باوٴلر کے سامنے واٹسن اسکول کے بچے لگ رہے تھے۔وہاب نے منگل کو ماضی کے عظیم کرکٹر کی جانب سے تعریف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں بہت فکر محسوس کر رہا ہوں اور یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات کی ہے۔وہاب نے کہا کہ میں عظیم انسان کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں اور ان کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھوں گا۔

متعلقہ عنوان :