ایم این اے شاہجہاں مینگریو اور رانا افضل میں ٹکر ‘ دونوں کے سر چکرا گئے

بدھ 25 مارچ 2015 07:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) نیشنل پیپلزپارٹی کی خوبرو ایم این اے شاہجہاں مینگرویو اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا افضل کے مابین پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری میں خوبصورت ٹکر ہوگئی۔

(جاری ہے)

یہ خوبصورت ٹکر قومی اسمبلی کے اجلاس کے فوراً بعد ہوئی جب ارکان پارلیمنٹ ایوان سے باہر آرہے تھے ایم این اے شاہجہاں مینگرو جلدی میں ایوان سے باہر آرہی تھیں تو انجانے میں گیلری میں رانا افضل سے ٹکر ہوگئی اور دونوں کچھ دیر کیلئے چکرا گئے بعد میں دونوں نے ایک دوسرے کو سوری کیا، ساتھ کھڑے ایم این اے اویس احمد خان لغاری نے کہاکہ رانا افضل کالے بکرے کا صدقہ دیں کہ آپ بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئے ہیں جس پر شاہجہاں مینگریو مسکرا کر آگے چلے گئی۔