ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ ز انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع، جنرل کونسلرز کے لئے پولنگ پچیس اپریل،لیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ،انتخابی مہم کے لیے حکومتی عہدیداران پرپابندی عائدکردی گئی

بدھ 25 مارچ 2015 07:52

اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء ) ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ ز انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع، جنرل کونسلرز کے لئے پولنگ پچیس اپریل،لیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ،انتخابی مہم کے لیے حکومتی عہدیداران پرپابندی عائدکردی گئی ،کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی انتیس سے اکتیس مارچ تک وصول کئے جائیں گے۔

سکروٹنی دو سے چار اپریل تک ہو گی اپیلیں چھ اپریل تک جمع کرائی جا سکیں گی جن کے فیصلے نو اپریل کو سنائے جائیں گے۔ امیدوار دس اپریل کو کاغذات واپس لے سکیں گے۔ انتخابی نشان گیارہ اپریل کو الاٹ ہونگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز میں پچیس اپریل کو پہلے مرحلے میں ایک سو ننانوے جنرل کونسلر منتخب کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پولنگ کے نتائج کا اعلان اٹھائیس اپریل کو ہوگا۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نومنتخب جنرل کونسلر، خواتین، ورکرز، اقلیتی یوتھ اور کسان نمائندے منتخب کرینگے۔ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم سمیت کوئی بھی حکومتی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ وارڈز کے دورے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ مسلم لیگ ن نے کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے لئے دس امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں مختلف جماعتوں کے حمایت یافتہ سینتیس امیدواروں نے نامزدگی فارم بھی حاصل کر لئے ہیں۔ -

متعلقہ عنوان :