اسلامی نظریاتی کونسل کا خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ، کارکردگی بارے صدر پاکستان کو رپورٹ پیش کرے گی

بدھ 25 مارچ 2015 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)اسلامی نظریاتی کونسل کا198واں اجلاس چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں نو منتخب ارکان کو خوش آمدید کہا گیا اور انہیں تمام ممبران کونسل سے تعارف بھی کرایا گیا ،اجلاس میں خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو کونسل کی کارکردگی کے بارے میں صدر پاکستان ممنو ن حسین کو رپورٹ پیش کرے گی ،چیئر مین نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی نے کہا کہ تمام ممبران کونسل کو عالمی منظر نامہ سے آگاہی ضروری ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں ہوا اجلاس کا مقصد نومنتخب ارکان سے تعارف تھا اور انکو کونسل کے دیگر ارکان سے واقفیت کروانا تھانو منتخب ارکان کواسلامی نظریاتی کونسل کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی اجلاس میں خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی کے بارے میں صدر ممنون حسین کو رپورٹ پیش کرے گی اس موقع پر چیئر مین نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ ہم تمام نو منتخب ارکان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہوں نے تمام ممبران کونسل کو تاکید کی کہ وہ عالمی منظر نامہ سے آگاہ رہیں

متعلقہ عنوان :