میٹرو بس منصوبے سے متاثر ہونے والے مری روڈ کے تاجروں کا پراپرٹی ٹیکس معاف ، موتی محل سے فیض آباد تک متاثرہ تاجروں کا 11 کروڑ پراپرٹی ٹیکس معاف کیا گیا

بدھ 25 مارچ 2015 07:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میٹرو بس منصوبے سے متاثر ہونے والے مری روڈ کے تاجروں کا پراپرٹی ٹیکس معاف کر دیا ۔ موتی محل سے فیض آباد تک متاثرہ تاجروں کا 11 کروڑ پراپرٹی ٹیکس معاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے میٹرو بس منصوبے سے متاثر ہونے والے مری روڈ کے تاجروں کا پراپرٹی ٹیکس معاف کر دیا ہے موتی محل سے لے کر فیض آباد تک تمام تاجروں کا 11 کروڑ سے زائد کا پراپرٹی ٹیکس معاف کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ میٹرو بس منصوبے سے مری روڈ کے تاجروں کا کاروباری بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تاجرون کی امداد کے لئے 11 کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس معاف کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :