یوکرائن کو ہتھیار بھیجے جائیں، امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد

بدھ 25 مارچ 2015 07:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ایک ایسی قرارداد منظور کر لی ہے، جس میں صدر اوباما پر زور دیا گیا ہے کہ امریکا یوکرائن کو روس نواز باغیوں کے خلاف جنگ میں اپنی ریاستی خود مختاری کی حفاظت کے لیے ہتھیار فراہم کے۔

(جاری ہے)

اس قرارداد پر پیر کی رات ہونے والی رائے شماری میں اس کے حق میں 348 اور مخالفت میں 48 ووٹ دیے گئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ یوکرائن کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی پر غور کر رہی ہے تاہم وہ یہ بھی دیکھنا چاہتی ہے کہ یوکرائن کے لیے فروری میں طے پانے والے فائر بندی معاہدے پر عمل درآمد ہوتا ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :