افغانستان ، مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ ، 13 افراد ہلاک ، 2 زخمی

بدھ 25 مارچ 2015 07:54

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) افغانستان میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ وردک میں مسلح افراد نے ایک بس سمیت تین مسافر گاڑیوں پر اندھا دھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 13 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔