فلوریڈا،ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،تین افراد ہلاک

بدھ 25 مارچ 2015 07:53

میامی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)فلوریڈا کے ہمسایہ علاقے اورلینڈو میں ایک گیسٹ ہاؤس پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ، یہ بات پولیس نے گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ پائلٹ ،اس کی اہلیہ اور جوڑے کی ایک دوست حادثے میں ہلاک ہو گئے ، یہ حادثہ اورلینڈ ایگزیکٹو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد گزشتہ رات پیش آیا ۔گیسٹ ہاؤس ، جو ایک بہت بڑی ملکیت تھا ، حادثے کے بعد خالی تھا ، پولیس نے کہا کہ پراپرٹی کے رہائشی بڑے گھر میں موجود تھے ، تاہم وہ محفوظ رہے ، فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :