افغانستان میں فوجیوں کی تعدادکم نہیں کی جائیگی ،صدراوبامہ کااعلان ،9ہزار800فوجی رواں کے سال کے آخرتک تعینات رہیں گے ،افغانیوں کے حقوق اورتشخص کیلئے امریکہ افغانستان میں اپناکردارجاری رکھے گا،افغان ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 25 مارچ 2015 07:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)امریکہ نے افغانستان سے اپنے 9ہزار800فوجیوں کافوری طورپرانخلاء روکنے کافیصلہ کیاہے ،جن میں سے نصف تعدادآنے والے چندمہینوں میں واپس بلائے جانی تھی اوراس کے بجائے 2015ء کے آخرتک یہ فوجی افغانستان میں تعینات رکھے جائیں گے ۔اس بات کااعلان امریکی صدرباراک اوبامہ نے امریکہ کے دورے پرآئے ہوئے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے فیصلہ کیاہے کہ ہمارے نوہزارآٹھ سوفوجی اس سال کے آخرتک وہاں تعنیات رہیں گے ۔اوبامہ کاکہناتھاکہ یہ لچک افغانستان کے ساتھ ہماری شراکتداری کی عکاس ہے ،جس کامقصدملک کومزیدمحفوظ بنانااوراسے دہشتگردحملوں کیلئے استعمال ہونے سے روکناہے ۔

(جاری ہے)

افغانیوں کے حقوق اورتشخص کیلئے امریکہ افغانستان میں اپناکردارجاری رکھے گا۔

امریکا نے افغان فورسز کی دوہزار سترہ تک مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیر خارجہ جان کیری کہتے ہیں امریکا طالبان یا داعش کے قدم جمانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا۔کیمپ ڈیوڈ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان مذاکرات ہوئے، بعد میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں جان کیری نے کہاکہ امریکا افغانستان کی طویل المدت سیکورٹی اور اسٹریٹیجک سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے آیندہ دو برس اور اس کے بعد بھی افغانستان میں امریکی فوج کے نمایاں کردار جاری رکھنے کی تجویز دی۔ افغان صدر نے افغان جنگ میں امریکی فوج کی قربانیوں کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :