پاکستان کو شدت پسندی کے خلاف ابھی طویل سفر طے کرنا ہے ، امریکہ،افغان طالبان کیساتھ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-25
تاریخ اشاعت: 2015-03-25
تاریخ اشاعت: 2015-03-25
تاریخ اشاعت: 2015-03-25
تاریخ اشاعت: 2015-03-25
تاریخ اشاعت: 2015-03-25
تاریخ اشاعت: 2015-03-25
تاریخ اشاعت: 2015-03-25
تاریخ اشاعت: 2015-03-25
تاریخ اشاعت: 2015-03-25
تاریخ اشاعت: 2015-03-25
- مزید خبریں

تلاش کیجئے

پاکستان کو شدت پسندی کے خلاف ابھی طویل سفر طے کرنا ہے ، امریکہ،افغان طالبان کیساتھ مذاکرات میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے، حقانی نیٹ ورک امریکہ اور افغانستان دونوں ہی کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔لوریل ملر

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ایک مثبت پیش رفت ہے لیکن پاکستان کو شدت پسندی کے خلاف مکمل عدم برداشت کی پالیسی پر عمل کرنے میں ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔ افغانستان، پاکستان کے معاملات پر امریکہ کی نائب نمائندہ لوریل ملر نے بر طا نو ی نشریا تی ادارے سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کی کوششوں میں پاکستان ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے لیکن اس میں مسلسل دباوٴ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں کافی وقت لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ایک مثبت کردار ادا کر رہا ہے لیکن کچھ معاملات پر خاص طور پر حقّانی نیٹ ورک کے بارے میں سوالیہ نشان برقرار ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’حقانی نیٹ ورک کا معاملہ ہم اب بھی پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھا رہے ہیں کیونکہ ہمیں اس پر خاصی تشویش ہے۔ حقانی نیٹ ورک امریکہ اور افغانستان دونوں ہی کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ’پاکستان کی زمین سے ہر قسم کی شدت پسندی کو اکھاڑ پھینکنا پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی حکومت بھی اس بات کو قبول کرے گی کہ انہیں ابھی اس معاملے پر بہت کام کرنا ہے۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

25-03-2015 :تاریخ اشاعت