بہت جلد توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا،عابد شیر علی،گدو بیراج کی تعمیر کے علاوہ شمشی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں،، اوور بلنگ آفیسرز اور ملازمین کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے،کرپٹ عناصر کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ، جلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے معیشت مظبوط ، ملک ترقی کرے گا،کھلی کچہری سے خطاب

بدھ 25 مارچ 2015 07:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)بجلی و پانی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ گدو بیراج کی تعمیر کے علاوہ شمشی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ملک میں بہت جلد توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا اوور بلنگ آفیسرز اور ملازمین کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے ایسے کرپٹ عناصر کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورا اترے گی ،بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے معیشت مظبوط ہو گی اور ملک ترقی کرے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے جناح ہال میں لگائی گئی ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر مملکت نے شکایات کے دوران ایس ڈی او واپڈا مصطفےٰ آباد محمد ریاض ،میٹر انسپکٹرکھڈیاں محمد رفیق اور میٹر انسپکٹر کنگن پور محمد سلیم سمیت20ملازمین کی معطلی کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت عابد شیر علی نے کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سننے کی بجائے صارفین کوجھڑکیاں اور واپڈا اہلکاروں کو معطلی کے احکامات صادر کرتے رہے ،کھلی کچہری میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے کسی رکن اسمبلی نے شرکت نہیں کی ،صارفین نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عابد شیر علی کو ملک کے کونے کونے میں اسی طرح کی کھلی کچہریاں لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ ن لیگ کا گراف منفی ترقی کرے ،کھلی کچہری میں صارفین نے بجلی کی ترسیل کے نظام اوور بلنگ سمیت دیگر شکایات کیلئے درخواستوں کے انبار لگا دیئے ،مگر وزیر مملکت نے ان پر مناسب احکامات صادر کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کی ،اور صارفین کو تیز و درشت جوابات دیئے اور جھڑکیاں بھی دیں ،انہوں نے واپڈا اہلکاروں کے مسائل سننے کی بجائے کھلی کچہری میں کسی ممبر اسمبلی نے شرکت نہیں کی کھلی کچہری انتہائی بد نظمی اور بے انتظامی کی تصویر بنی رہی

متعلقہ عنوان :