خیبر ایجنسی : امریکی ڈرون حملہ،10 دہشت گرد ہلاک،لشکر اسلام کے رہنما منگل باغ کے ڈرائیور سمیت 7 اہم کمانڈر ہلاک ،ڈرون حملے کی پولیٹیکل انتظامیہ نے تصدیق کردی،ہلاک ہونیوالے دہشت گرد شکل سے ازبک باشندے لگتے ہیں، انتظامیہ،ہلاک ہونیوالوں میں ازبکستان موومنٹ کے سربراہ، کالعدم تحریک طالبان شوریٰ کے اہم رکن سمیت متعدد کے نام سامنے آ گئے

بدھ 25 مارچ 2015 07:29

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مارچ۔2015ء)خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں امریکی ڈرونز حملے میں10 دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روزافغان سرحد کے ملحقہ علاقہ خیبر ایجنسی میں نادیان کے مقام پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 2 امریکی ڈرونز میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اس حملے میں دہشت گردوں کے زیر استعمال خفیہ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔

دوسری جانب افغان سکیورٹی حکام نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی علاقہ خیبر ایجنسی میں امریکی ڈرونز حملے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں کالعدم تنظیم کے 7 طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں جبکہ حملے میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے رہنما منگل باغ کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر پولیٹیکل انتظامیہ نے امریکی ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی صبح خیبر ایجنسی کے علاقے ادویان میں امریکی ڈرونز کے ذریعے2میزائل داغے گئے جبکہ مرنے والے د ہشت گردوں کی لاشیں قبضہ میں لے لی گئیں ہیں ہلاک ہونیوالے دہشت گرد شکل سے ازبک باشندے لگتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی ڈرونز حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ،حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرونز کی پروازیں کئی گھنٹے جاری رہیں۔آج ایک ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے متعدد کمانڈز ہلاک ہو گئے ہیں۔ اُردو پوائنٹ کو افغان سیکورٹی ذرائع سے ہلاک ہونے والے افراد کے نام مل گئے ہیں۔

آج پاک افغان سرحد کے قریبی علاقہ میں طالبان کے ٹھکانے پر امریکی ڈرون سے 3میزائل مارے گئے، افغان سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ ازبکستان موومنٹ کے مرکز پر کیا گیا ۔ جس میں ازبکستان موومنٹ کا سربراہ یاسر فرابی سمیت عبداللہ فرابی، خالد فرابی، جعفر فرابی اور ان کے علاوہ ایک امریکی شہری جو سعودی شہریت بھی رکھتاہے عمر بن داوٴد بھی ہلاک ہوا، جبکہ ہلاک شدگان میں تحریک طالبان کے مرکزی شوریٰ کے اہم رکن مولوی مجاہد شاہ، قاری اُسامہ، شیخ منصور، کمانڈر ایوب جان، کمانڈر شاہ جی گُل بھی شامل ہیں۔