ون ڈے فارمیٹ ، کپتان کیلئے مشاورت جاری ، اعلان جلد کرونگا: شہریار،اپریل میں بنگلہ دیش کے دورے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت پاکستان نے گرین سگنل دے دیا ہے، چیئرمین پی سی بی

منگل 24 مارچ 2015 09:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ون ڈے فارمیٹ کیلئے نئے کپتان کے اعلان کے ساتھ ساتھ نئے چیف سلیکٹر اورسلیکشن کمیٹی کی تقرری پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ موجودہ چیف سلیکٹر معین خان کے عہدہ پر برقرار رہنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریار نے بتایا کہ وہ نئے کپتان کی تقرری کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔ چیف سلیکٹر کے مستقبل کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ ورلڈ کپ سکواڈ کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد اگلے ہفتے کچھ اہم فیصلے کرنے جا رہا ہے۔اپریل میں بنگلہ دیش کے دورے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت پاکستان نے گرین سگنل دے دیا ہے، جس کے بعد بورڈ اب بنگلہ دیش سے اپنے دو مطالبوں کے جواب کا منتظر ہے۔