دورہ بنگلہ دیش :پی سی بی کا تین رکنی سکیورٹی وفد رواں ہفتے بنگلہ دیش جائیگا ، وفد میں لاجسٹک اور سکیورٹی منیجر شامل ہونگے ،قومی ٹیم کو سربراہان مملکت جیسی سکیورٹی دی جائیگی ،سکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں قومی ٹیم اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ،2ٹیسٹ ،3ون ڈے ایک ٹی 20کھیلے گی

منگل 24 مارچ 2015 09:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کا تین رکنی سکیورٹی وفد رواں ہفتے بنگلہ دیش جائیگا۔ قومی ٹیم کیلئے سربراہان مملکت جیسی سکیورٹی مانگی جائیگی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے دوریکے انتظامات کا جائزہ لینے کی لئے پی سی بی کا تین رکنی وفد رواں ہفتے بنگلہ دیش جائیگا، وفد میں لاجسٹک اور سکیورٹی منیجربھی شامل ہوں گے، وفد قومی ٹیم کے دورے کیلئے سکیورٹی اوردیگرانتظامات کا جائزہ لیگا، ذرائع کے مطابق پی سی بی کا وفد بنگلہ دیشی حکام سے قومی ٹیم کوسربراہان مملکت جیسی سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کریگا، سکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں قومی ٹیم دوٹیسٹ، تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ پرمشتمل سیریزکھیلنے کیلئے اپریل کے وسط میں بنگلہ دیش جائیگی۔

متعلقہ عنوان :