گھی اور آئل کی قیمتوں پندرہ روپے فی کلو کمی کا اعلان صرف اعلان تک ہی محدود ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خانہ پری کرنے کے لئے چھوٹے دکانداروں کے چالانوں میں مصروف، ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی

منگل 24 مارچ 2015 10:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مارچ۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی طرف سے گھی اور آئل کی قیمتوں پندرہ روپے فی کلو کمی کا اعلان صرف اعلان تک ہی محدود ہے ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس،گھی اورآئل کی قیمتوں میں صرف 5سے 6روپے فی کلو گرام صرف کم ہوسکی۔بازار میں اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں جبکہ حکومتی کنٹرول نہ ہونیکی وجہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خانہ پری کرنے کے لئے چھوٹے دکانداروں کے چالانوں میں مصروف ہیں جبکہ ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، خبر رساں ادارے کے مختلف مارکیٹوں ن اور بازاروں کے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی طرف سے گھی اور آئل کی قیمتوں پندرہ روپے فی کلو کمی کا اعلان پر عمل کرانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ،گزشتہ دوہفتے قبل مارکیٹوں اور بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دہ ریٹ لیسٹ کے مطابق کے گھی اورآئل کی قیمتوں صرف 5سے 6روپے فی کلو گرام ہی کم ہوسکی ہے جبکہ اس سلسلہ صوبائی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ( ویلفیئر ) شہزاد یونس شیخ نے بتایا حکمرانوں اقتدار کے نشے میں بدمست ہو کر آئے روز اشیائے خور د ونوش سمیت گیس اور بجلی کی قیمتوں میں دھڑا دھڑ اضافہ کرنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

۔صوبائی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ( ویلفیئر ) شہزاد یونس شیخ نے کہا کہ حکمرانوں کے ظالمانہ رویہ سے غریب خود کشیوں پر مجبور ہو چکا ہے جبکہ صنعتکار اور تاجر کنگال ہو چکا ہے نے کم اپر یل سے گیس کی قیمتوں میں 64فیصد اضا فہ کے فیصلہ کو صنعتوں کے لئے نقصا ن دہ قرا ر دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اس سے پیشتر بھی ائی ایم ایف کے مطا لبہ پر صنعتی مقا سد کے لئے گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی وقتا فو قتا بے تحا شا اضا فہ ہو چکا ہے جس سے اند سٹر یز کی پید اوار ی لا گت میں اضا فہ سے ملک میں مہنگا ئی میں ہو شربا اضا فہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بد ترین غیر اعلانیہ بجلی اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی بلوں میں بے تحاشا ٹیکسوں کی بھر مار نے غریب عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے مہنگائی کی ستائی عوام اور بے چارے مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے انڈسٹری کو تالے لگتے جارہے ہیں اور مزدوروں روز گار نہ ملنے کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو پھر عوام سڑکوں پر نکل آئیں اور حکمرانوں کو چھپے کے لئے کوئی جگہ میسر نہیں آئے گی ۔